سلمان خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

Daftar Isi [Tutup]

    ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2022ء) ابوظبی نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت چند دیگر فلمی ستاروں کو گولڈن ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔رواں مہینے ابوظبی نے بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ایوارڈز آئیفا کی میزبانی کی تھی۔اس ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی فلم انڈسٹری کی شخصیات ابوظبی پہنچی تھیں۔

    متحدہ عرب امارات کا 10 سال کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں سلمان خان، دیویا کمار، جینیلیا دیش مکھ، رتیش دیش مکھ، بھوشن کمار، انیس بزمی اور آندرے ٹمنز شامل ہیں۔گولڈن ویزا کے ذریعے نا صرف عرب امارات میں رہائش رکھی جاسکتی ہے بلکہ ملازمت یا کاروبار بھی کیا جاسکتا ہے۔

    Leave a Comment